Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردم شماری، خود کار سسٹم کے تحت اندراج میں چھ دن کی توسیع 

شہری اور مقیم غیرملکی مطلوبہ معلومات ازخود درج کراسکتے ہیں(فائل فوٹوعرب نیوز)
سعودی عرب میں محکمہ شماریات نے  کہا ہے کہ’ سعودی مردم اور خانہ شماری پروگرام میں نجی معلومات کے ازخود اندراج کی سہولت میں 6 دن کی توسیع کی گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ منگل31 مئی 2022 تک مقامی شہری اور مقیم غیرملکی اپنے طور پرمطلوبہ معلومات ازخود درج کراسکتے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ شماریات نے بیان میں کہا کہ ’فیلڈ سروے پرمامور عملے کے ارکان مردم شماری پروگرام کے آخری دن تک اپنا کام جاری رکھیں گے۔ وہ گھر گھر جاکر مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے معلومات دریافت کرکے درج کریں گے‘۔

 10 مئی سے خودکار سسٹم کے تحت اندراج کا سلسلہ شرو ع ہوا تھا(فائل فوٹو عاجل)

بیان کے مطابق ’سعودی عرب آمد، اوسط آمدنی، مکان، مقام و تاریخ و پیدائش اور آمدنی کے حوالے سے سوالات کیے جارہے ہیں۔ یہ تمام معلومات محض مردم و مکان شماری پروگرام کے لیے ہیں انہیں کہیں اور استعمال نہیں کیا جائے گا‘۔ 
یاد رہے کہ 10 مئی سے خودکار سسٹم کے تحت اندراج کا سلسلہ شرو ع ہوا تھا جو 25 مئی کو ختم ہونا تھا۔ 
محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ اب تک 40 لاکھ سے زیادہ سعودی شہری اورمقیم غیرملکی اس نظام کے تحت اپنے اور مکان وغیرہ سے متععلق مطلوبہ معلومات کا اندراج کراچکے ہیں۔
مردم و خانہ شماری مہم میں حصہ لینا سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں دونوں کے لیے ضروری ہے۔ یہ رضاکارانہ عمل نہیں بلکہ لازمی ہے۔

شیئر: