اکثر اداکاروں اور گلوکاروں کے مداح ان کے لیے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار رہتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں جہاں مشہور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ کی وجہ سے ایک لڑکے کی منگیتر نے اپنی شادی ہی ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں
-
ریاض سیزن میلے کا آغاز ریپ سٹار پِٹ بُل کے کنسرٹ سےNode ID: 610781
-
سنگِ ماہ: ’پیش خدمت ہے عاطف اسلم بطور اداکار‘Node ID: 626481
-
آئمہ بیگ اور عاطف اسلم پی ایس ایل 2022 کا ترانہ گائیں گےNode ID: 635351
اس کنسرٹ کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرفارمنس کے دوران عاطف اسلم نے ایک پلے کارڈ پکڑ رکھا ہے جس پر ایک لڑکے نے لکھا ہوا تھا کہ ’میری منگیتر نے کنسرٹ میں شرکت کی وجہ سے شادی ہی ملتوی کر دی۔‘
ٹوئٹر صارف ماضد حسین نے عاطف اسلم کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’عاطف کے کنسرٹ کی وجہ سے شادی ملتوی کر دی گئی۔‘
شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف اسلم پلے کارڈ ہاتھ میں تھامے مداح کی پوچھ رہے ہیں کہ منگنی تو ہو گئی مگر میرا کھانا کہاں ہے؟ یہ سنتے ہی مداحوں نے شور کرنا شروع کر دیا۔
شادی کی تقریبات میں کھانے کو خاص اہمیت دی جاتی ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے ٹوئٹر صارف حیات نے لکھا کہ ’کنسرٹ کی وجہ سے ان کی شادی ملتوی ہوگئی اور عاطف اسلم کو کھانے کی پڑی ہوئی ہے۔‘
صارفین مزاحیہ انداز میں اس پوسٹ پر گفتگو کرتے رہے۔ ٹوئٹر صارف رخسار نے لکھا کہ ’تمہارے لیے شادی ملتوی تو کم ہم کینسل بھی کروا دیں گے۔‘
ٹوئٹر ہینڈل ٹی نے لکھا کہ ‘یہاں میرا اور عاطف کا معاملہ ایک جیسا ہے۔ میں بھی شادیوں میں صرف کھانے کے لیے جاتی ہوں۔‘
12 مارچ 1983 کو پنجاب کے شہر وزیرآباد میں پیدا ہونے والے عاطف اسلم نے اپنے کرئیر کا آغاز 2004 میں کیا۔
انہیں بچپن سے ہی کرکٹر بننے کا شوق تھا مگر کالج میں میوزک سے محبت نے انہیں گلوکار بنا دیا۔