پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم کے ڈیبیو ڈرامہ ’سنگ ماہ‘ کا ٹریلر ریلیز ہوا تو بہت سے صارفین کے لیے ’ہلمند‘ کے روپ میں دکھائی دینے والے عاطف اسلم کے ’ایکشن‘ حیرت جب کہ کچھ کے لیے دلچسی کا باعث رہے۔
نجی ٹیلی ویژن ہم نیٹ ورک کے ڈرامہ سیریل ’سنگ ماہ‘ میں اداکاری کے ساتھ عاطف اسلم پہلی مرتبہ ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ بنے ہیں۔ نعمان اعجاز، کبریٰ خان اور ہانیہ عامر سمیت متعدد بڑے ناموں کے ڈرامے کا ابتدائی ٹریلر ریلیز ہوا تو متعدد ٹویپس نے اسے یادرگار لمحہ قرار دیا۔
مزید پڑھیں
-
عاطف اسلم کی اذان: ’ایک ہی دل ہے کتنی بار جیتو گے‘Node ID: 470051
-
پی ایس ایل 2022: کون سی ٹیم کس کھلاڑی کو میدان میں اتارے گی؟Node ID: 626521
پاکستان کے ساتھ ساتھ انڈیا میں بھی ٹرینڈز لسٹ اور ٹائم لائنز پر عاطف اسلم اور ان کے پہلے ڈرامے کا ذکر کیا جاتا رہا۔ اس دوران صارفین نے جہاں ڈرامے سے متعلق اپنی توقعات کا اظہار کیا بلکہ گانے اور فلموں کے بعد ڈراموں میں ان کی انٹری کو عاطف اسلم کے ٹیلنٹ کے ثبوت کے طور پر پیش کرتے رہے۔
ٹوئٹر صارف عادیز نے ’سنگ ماہ‘ کا پوسٹر ریلیز ہونے کے بعد عاطف اسلم کے انڈیا میں ٹرینڈ کرنے کا ذکر کرتے ہوئے ٹرینڈز لسٹ کی تصویر بھی شیئر کی۔
مدیحہ نامی ٹویپ نے عاطف اسلم کے ساتھ ’سنگ ماہ‘ میں کام کرنے والی اداکارہ کبریٰ خان کا بھی ذکر کیا تو دونوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’محفل رنگین ہے، معاملہ سنگین ہے‘ کا تبصرہ سجایا۔
کسی نے ڈرامے کے مناظر میں عاطف اسلم کو دیکھ کر سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ’ملٹی ٹیلنٹڈ‘ کا کیپشن سجایا تو کوئی اسے آغاز سے قبل ہی کامیاب ڈرامہ ٹھہراتا رہا۔
انڈین صارفین نے عاطف اسلم کا ذکر کیا تو ٹوئٹر صارف ساکشی نے بالی وڈ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’پلیز انہیں انڈسٹری میں واپس لیا جائے۔‘
پاکستانی ٹویپ سمیر ملک کو بالی وڈ سے متعلق اپیل نہ بھائی تو انہوں نے انڈین صارف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت دیر ہوگئی، ہم لاہور میں اپنی انڈسٹری بنا رہے ہیں۔ اب آپ کو صارف بننا ہوگا اور ہم کاپی رائٹس کے ساتھ مالک ہوں گے۔‘
عاطف اسلم کا پہلا ڈرامہ ’سنگ ماہ‘ اور اس کا ٹیزر خصوصاً ’ایک طرف روس ہے، ایک طرف چین ہے، معاملہ سنگین ہے‘ ٹائم لائنز پر ایک ایسی کیفیت میں زیر بحث ہے جب شائقین اس بات کے منتظر ہیں کہ ان کے پسندیدہ گلوکار اس مرتبہ اپنی ادکاری کے ساتھ کیسے انصاف کرتے ہیں۔
I am pleasantly surprised by Atif! This is such a good first teaser #SangeMah pic.twitter.com/akkoc3I00m
— . (@splendeurr) December 10, 2021