Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرے جیسے شخص کے ساتھ رہنا آسان نہیں، عاطف اسلم کی عرب میزبان سے گفتگو

انٹرویو کے دوران اپنے بچوں کا ذکر کرتے ہوئے عاطف اسلم آبدیدہ ہو گئے (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے انس بوخش کے ساتھ ویڈیو انٹریو میں اپنی ذاتی زندگی کے کچھ گوشوں پر بات کی تو اپنی حساسیت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ساتھ رہنا آسان کام نہیں ہے۔
انس بوخش اور عاطف اسلم دونوں نے انٹرویو کا ایک مختصر کلپ اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیا۔ عاطف اسلم نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا ’مجھے انٹرویوز دینا پسند نہیں لیکن یہ بہت خاص تھا‘۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

عاطف اسلم نے ایک گھنٹے سے زائد کے انٹرویو کے دوران جہاں اپنی ذاتی اور فیملی لائف کا ذکر کیا وہیں پروفیشنل زندگی کے اتار چڑھاؤ سے متعلق سوالوں کے جوابات بھی دیے ہیں۔
اپنے بچپن کا ذکر کرتے ہوئے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ وہ بہت حساس اور نخریلے تھے، اپنے رویے کی وجہ سے بہت سے دوست کھوئے ہیں، اس وقت سمجھ نہیں آتی تھی کہ ایسا کیوں ہو رہا البتہ بعد میں اندازہ ہوا کہ مسئلہ کیا تھا۔
کرکٹ کے شوق کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’ہر وقت کرکٹ کھیلتا، وقت اور موسم کی پرواہ کیے بغیر کھیلتا رہتا تھا۔ لگتا تھا کہ یہی پروفیشن بنے گا مگر بعد میں کرکٹ چھوڑی تو خاصا عرصہ سمجھ نہیں پایا کہ کس طرف جایا جائے۔‘

عاطف اسلم نے گزشتہ ماہ اپنے گانے ’رات‘ کی ویڈیو جاری کی تھی (فوٹو: ویڈیو گریب)

بہن بھائیوں اور بچپن کے ذکر پر پاکستانی گلوکار نے کہا کہ ‘بھائی مجھ سے کافی بڑی تھے اس لیے کوئی خاص تعلق نہیں تھا۔ بہن کوئی نہیں صرف بھائی ہی تھے، چھوٹا ہونے کی وجہ سے کافی مار پڑتی تو بعد میں سوچتا کہ ایسا کیوں ہوا ہے۔‘
اس موقع پر عرب میزبان انس بوخش نے بتایا کہ ’ان کی بھی کوئی بہن نہیں، بھائی ہی ہیں اور ہماری صورتحال ایک ہی جیسی ہے۔‘
عاطف اسلم کے فینز نے گلوکار کے انٹرویو کے مختلف حصوں پر تبصرے کیے تو پاکستان اور انڈیا سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد ان کی مجموعی شخصیت کو بھی زیربحث لائے۔
آمنہ نامی صارف نے عاطف اسلم کی گلوکاری پر تبصرہ کیا تو لکھا کہ وہ عاطف اسلم پر صرف گلوکار ہی نہیں بلکہ ایک اچھے انسان ہونے کی وجہ سے فخر کرتی ہیں۔

پاکستانی صارفین کے ساتھ ان کے انڈین فینز بھی انٹرویو کی ویڈیو پر جاری گفتگو کا حصہ بنے تو عاطف اسلم سے کہا کہ ’وہ نہ بھولیں کہ انڈین فین بھی یہ انٹریو دیکھ رہے ہیں اور یاد رکھیں کہ ہم بھی آپ سے محبت کرتے ہیں‘۔

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں اپنا ایک گانا ’رات‘ اور اس کی ویڈیو ریلیز کی ہے،  جب کہ وہ پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں بھی پرفارم کر چکے ہیں۔

شیئر: