Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک کے نخلستانوں میں آتشزدگی پرقابوپالیاگیا

آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا (فوٹو، ٹوئٹر)
تبوک ریجن کے نخلستانوں میں لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا۔ آتشزدگی سے پورے علاقہ دھویں کی لپیٹ میں آگیا تھا۔ دھوئیں کے گہرے بادل دور سے دکھائی دے رہے تھے۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے اطلاع ملتے ہی ضبا کمشنری کے جنوب مغربی قریے الدیسہ کے الرایسہ نخلستان میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے فوری کارروائیوں کا آغاز کردیا۔ 
شہری دفاع کے ٹوئٹر  پرکہا گیا  ہے کہ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ البتہ الدیسہ قریہ کے نخلستان میں بہت سارے درخت متاثر ہوئے۔ آگ پر ریکارڈ وقت میں قابو پالیا گیا۔ 
عینی شاہدین نے بتایا کہ کھجور کے درختوں کے جھنڈ میں آگ لگ گئی تھی۔ خشک درختوں نے تیزی سے آگ پکڑ لی جس سے آس پاس کے نخلستانوں اور زرعی فارموں کو خطرہ لاحق ہوگیا تھا۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلنے لگی تھی۔  
شہری دفاع کے اہلکاروں نے مسلسل کوشش کرکے آگ کا دائرہ پھیلنے سے روک دیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس کا اہم سبب یہ تھا کہ آتشزدگی کے وقت نخلستان میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق الرایسہ نخلستان جہاں آگ لگی وہ تبوک کا خوبصورت ترین سیاحتی مرکز مانا جاتا ہے۔ 
عینی شاہدین کی اطلاعات کے مطابق آگ سے متاثرہ علاقہ کافی بڑا تھا تیز ہواؤں کی وجہ سے اس کا دائرہ بڑھتا چلا گیا۔ ضبا تبوک کی کمشنری ہے جو شہر کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ 

شیئر: