Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک کروڑمکانات باتھ روم کی سہولتوں سے محروم

نئی دہلی۔۔۔۔ہند کے شہری علاقوں میں تقریباً ایک کروڑ سے زیادہ گھروں میں باتھ روم کی سہولت نہیں ۔ یہ بات وزارت ہاؤسنگ کی طرف سے جاری ہونیوالے اعداد و شمار میں بتائی گئی۔مرکز نے سوچھ بھارت مشن کے تحت 2019تک یہ سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا۔ ابتک اس پروگرام کے تحت 31.14لاکھ ٹوائلٹ تعمیر کئے گئے جبکہ 1.15لاکھ کمیونٹی اور پبلک ٹوائلٹ بنائے گئے۔شہری علاقوں میں مکانات کی تعداد 7.8کروڑ ہے جس میں سے تقریباً ایک کروڑ گھروں میں لٹرین کی سہولت نہیں ۔74.64لاکھ گھروں میں چھتوں کے بغیر کمرے ہیں۔1.42کروڑ گھروں میں علیحدہ کچن کی بھی سہولت نہیں۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ ان مکانات میں رہنے والے فضائی آلودگی کا شکار ہیں جس سے ان کی صحت کی خرابی کا ہمیشہ خطرہ رہتا ہے۔

شیئر: