Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرین مسافروں کو ایک روپے کے سکے کی مدد سے لوٹ لیا

پٹنہ۔۔۔۔ڈاکوؤں نے نئی دہلی پٹنہ راجدھانی ایکسپریس میں سوار 20مسافروں کو صرف ایک روپے کے سکے کی مدد سے لوٹ لیا۔ ان ڈاکوؤں کی تعداد 4تھی جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ان کے قبضے سے 2مسروقہ موبائل فون، پرس، اے ٹی ایم کارڈز اور زیورات برآمد کئے گئے۔پولیس نے کہا کہ انہوں نے صرف ایک روپے کے سکے کی وجہ سے ٹرینیں لوٹ لیں۔انہوں نے اس سکے کو پٹریوں کے جوائنٹ میں ڈال کرریلوے کے سگنل نظام کو ناکارہ بنایا۔ اس سکے نے سگنل پر سرخ روشنی ظاہر کی اور ٹرینیں رک گئیں۔ ریلوے عہدیدار نے بتایا کہ پٹریوں کے درمیان جوائنٹس پر جو ربڑہوتا ہے اسے ان ڈاکوؤں نے ہٹایا اور وہاں ایک روپے کا سکہ رکھ کر سگنل میں شاٹ سرکٹ کیاجس کی وجہ سے سگنل پرلائٹ ریڈ ہوگئی۔اس کیلئے انہوں نے پٹری پر سے کچھ اور چیزیں بھی ہٹائیں۔

شیئر: