Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحرا میں ہرنی کی موت، وائرل وڈیو سعودی صحرا الدھنا کی نہیں

یہ وڈیو سعودی عرب کے باہر کسی اور ریگستان کی ہے( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں افزائش جنگلی حیاتیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر صحرا میں ہرنی کی موت کے حوالے سے جو وڈیو وائرل ہے اس کا تعلق سعودی عرب کے صحرا الدھنا سے نہیں بلکہ یہ وڈیو سعودی عرب کے باہر کسی اور ریگستان کی ہے‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جنگلی حیاتیات کے قومی مرکز نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ سوشل میڈیا پر یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ تصویر سعودی صحرا کی  ہے جو سراسرغلط ہے‘۔
بیان میں قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں نایاب جانوروں کو قومی جنگلات میں چھوڑنے سے قبل ماہرین اس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ آیا وہ علاقہ مطلوبہ جانور کی افزائش اور بقا کے لیے بہتر ہے یا نہیں’۔
بیان کے مطابق ’اس بات کا یقین کرنے کے بعد کہ علاقہ نایاب جانوروں کی باز آباد کاری کے لیے مناسب ہے تب ہی انہیں اس جنگل میں چھوڑا جاتا ہے’۔

شیئر: