Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیریوں کی جدوجہد کو روکا نہیں جا سکتا،نواز شریف

اسلام آباد ... وزیراعظم محمد نوازشریف کہا ہے کہ ہندوستانی فوج کے مظالم کے باعث کشمیریوں نے انتخابی ڈھونگ کو مسترد کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔ اتوارکو وزیراعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ کشمیر کے عوام کو ان کے پیدائشی حق، حق خود ارادیت سے مسلسل روکا جارہا ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو روکا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیر میں جاری مظالم رکوائے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن اور دیرپا حل کےلئے کردار ادا کرے ۔

 

شیئر: