Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انفارمیشن کرائم پر ایک برس قید اور پانچ لاکھ ریال جرمانے کی سزا: پبلک پراسیکیوشن 

ہر شخص کو  اپنے وقار کے تحفظ کا قانونی حق حاصل ہے( فائل فوٹو سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ انفارمیشن کرائم کے ارتکاب پر ایک برس قید اور پانچ لاکھ ریال جرمانے کی سزا مقرر ہے۔ 
اخبار24 کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ’ کسی بھی شخص کو کسی کی تشہیر یا اطلاعات کے مختلف وسائل کے ذریعے نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں۔ ہرشخص کو  اپنے وقار کے تحفظ کا قانونی حق حاصل ہے۔ اس کے ارتکاب پر قید اور جرمانے کی سزا ہے‘۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ’ جو شخص بھی کسی دوسرے کو بدنام کرنے کے لیے اطلاعاتی ٹیکنالوجی استعمال کرے گا اور اس کے ذریعے کسی کو نقصان پہنچائے گا تو اسے ایک سال تک قید اور پانچ لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی‘۔ 

شیئر: