Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زکریا ایکسپریس میں عملے کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی، دو ملزمان گرفتار

خاتون کے بیان کے تحت تفتیش کا اغاز کردیا گیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے شہر ملتان سے کراچی جانے والی ٹرین بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ ایک اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 
ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور خاتون کے بیان کے مطابق مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ 
پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کراچی کی رہائشی خاتون 27 مئی کو ملتان سے کراچی جانے والی ٹرین بہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں بیٹھیں جہاں عملے کے تین افراد نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس ریلوے کی نہیں بلکہ ایک نجی کمپنی کے زیر انتظام ہے۔ ملزمان میں دو ٹکٹ چیک کرنے والے اور ایک انچارج شامل ہے۔
دوسری جانب ریلوے پولیس کے سینیئر افسر نے اُردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی جانب سے خاتون کا میڈیکل کروایا گیا ہے جس میں خاتون کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔
ریلویز انتظامیہ کے مطابق دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں اور تیسرے کے گرفتاری کے لیے ریلوے پولیس کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔

شیئر: