Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل نے شہریوں کو ترکی کے سفر سے روک دیا

ایران ترکی میں اسرائیلی شہریوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر سکتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
اسرائیل نے پیر کے روز اپنے شہریوں کو ترکی کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق گذشتہ ہفتے ایران کی تنظیم پاسداران انقلاب کے کرنل کے قتل کا بدلہ لینے کی ایرانی دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیل نے شہریوں کو ترکی کے سفر سے انتباہ دیا ہے۔
تہران نے کرنل حسن صیاد خدائی کے قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے، جنہیں موٹرسائیکل سوار دو افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا، اس کے بعد جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کیا گیا تھا۔
اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں کہا  ہے کہ تہران ترکی میں موجود اسرائیلی شہریوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ترکی اسرائیلیوں کے لیے بہت مقبول سیاحتی مقام ہے اور دونوں ممالک ایک دہائی سے زیادہ کشیدہ تعلقات کے بعد  حالات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
قبل ازیں اسرائیل نے ایران کے مقتول کرنل صیاد خدائی پر دنیا بھرمیں اپنے شہریوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا تھا۔

تہران نے کرنل حسن صیاد خدائی کے قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے۔ (فوٹو: روئٹرز)

انٹیلی جنس ایجنسی موساد کی زیر نگرانی کام کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے دفتر کی جانب سے اس قتل پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا  گیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے گذشتہ روز  اتوار کو کہا تھا کہ ایرانی کرنل صیاد کی ہلاکت کے بعد اسرائیلیوں پر حملوں کے لیے اکسانے پر تہران کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑی گی۔

شیئر: