Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی اسرائیل کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے: صدر اردوغان

ترک صدر کے مطابق اسرائیل کی فلسطین سے متعلق پالیسیاں ناقابل قبول ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی اسرائیل کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنا چاہے گا۔
عرب نیوز کے مطابق ترکی کے صدر نے جمعے کو کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان انٹیلیجنس کی سطح پر بات چیت جاری ہے۔
ترکی اور اسرائیل کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات کے باوجود دونوں ممالک نے 2018 میں سفیروں کو ملک بدر کیا تھا۔
انقرہ نے مسلسل مغربی کنارے میں اسرائیل کے قبضے اور فلسطینیوں کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کی مذمت کی ہے۔
 استنبول میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ’ہمیں اعلیٰ سطح پر لوگوں کے ساتھ مسائل کا سامنا ہے۔ اگر اعلیٰ سطح پر مسائل نہ ہوتے تو ہمارے تعلقات بہت مختلف ہو سکتے تھے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی فلسطین سے متعلق پالیسیاں ناقابل قبول ہیں۔

شیئر: