Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کو تھکا کر ہرانا ہے،زرداری

لاہور....سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کافی تھک چکے ہیں ۔ ا نہیں تھکا کر ہرانا ہے ، ہیرو نہیں بنانا۔ میرے اگلے جلسے میں گو نواز گو کا نعرہ لگے گا۔ 18ویں ترمیم کے بعد صوبے کا حق ہے کہ وہ کس کوآئی جی لگاتا ہے۔اے ڈی خواجہ اچھے افسر ہیں تو کیا باقی برے ہیں ؟ اگلے انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی تو صدر نہیں بنوں گا۔ کسی اور کو امیدوار بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم کون بنے گا اس کا فیصلہ بھی پارٹی چیئرمین کریں گے۔ اتوار کونجی ٹی وی کو انٹر ویو میں سابق صدرنے کہا کہ میرے جتنے مرضی لوگ اغوا ءہو جائیں مجھے فرق نہیں پڑے گا۔ میرے لوگوں کو پولیس نہیں کوئی اورقوت اغوا کر رہی ہے۔پری پول دھاندلی کی تیاریاں ہو ر ہی ہیں ۔ میری طرف آنے والے لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے ۔میرے ساتھیوں کو وفاقی حکومت اغواءکر رہی ہے۔ چوہدری نثار کیخلاف ایف آئی آر کٹوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات نہیں کروں گا اگر کی تو لوگ کہیں کہ ڈیل کر لی اور کارکن مایوس ہو جائیں گے ۔13 سال جیل کاٹی لیکن ڈیل نہیں کی اب کیا کروں گا؟ ۔ سابق صدر نے کہا کہ میاں صاحب جب مشکل میں نہیں ہوتے تو رابطہ بھی نہیں کرتے ۔نہوں نے کہا کہ2013میں بھی دھاندلی ہوئی، صرف جمہوریت بچانے کیلئے نتائج قبول کئے۔ 2013 میںبھی ہمیں ووٹ ملے مگر آر اوز نے کام دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب پراجیکٹ خود لگاتے ہیں اوردوستوں کولگاکردیتے ہیں۔نوازشریف بتائیں پنجاب میں کتنی بجلی پیدا کی ؟ ایسا ہونہیں سکتا کہ 2018 تک نوازشریف لوڈشیڈنگ ختم کردیں۔ جو کام4 سال میں نہیں ہوا،6 ماہ میں کیسے ہو گا؟ انہوں نے کہا کہ اپنے دل کی بات کسی کے ساتھ نہیں کرتا۔

 

شیئر: