Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ہالینڈ کے وزیر خارجہ کا رابطہ

’دونوں وزرائے خارجہ نے حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ تیل بردار جہاز صافر کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ہالینڈ کے وزیر خارجہ ویبکا ہویکسٹرا نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ تیل بردار جہاز صافر کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے تیل بردار جہاز کے حوثی باغیوں کے زیر قبضہ رہنے پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مسئلہ حل نہ کرنے سے بحیرہ احمر میں ماحولیاتی نقصان ہوسکتا ہے۔
سعودی اور ہالینڈ کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کےفروغ پر بھی بات چیت کی ہے۔

شیئر: