Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ کا سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال

اہم بین الاقوامی اورعلاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کے پہلووں کا جائزہ لیا ہے۔
دونوں ملکوں کے مزید استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے اہم بین الاقوامی اورعلاقائی مسائل اور ان کے حل کےلیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی ہے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو یونانی ہم منصب نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات،مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے، مضبوط بنانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: