سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے پیر کو وزارت خارجہ ریاض میں قطر کے معاون وزیر خارجہ برائےعلاقائی امور محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات اور مشترکہ تعاون کے فروغ کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں علاقائی و بین الاقوامی اہم حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی امور ڈاکٹرسعود الساطی اور مملکت میں متعین قطر کے سفیر بندر بن محمد العطیہ بھی موجود تھے۔