Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علامہ اقبال کی یاد میں تقریب21اپریل کو منائی جائے گی

ریاض (ذکاء اللہ محسن) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی یاد میں 21 اپریل کو خصوصی تقریب منائی جائے گی ۔ادبی تنظیم حلقہ فکر وفن  کے نوجوان شاعر وقار نسیم وامق نے اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پاکستان سے نامور شاعرہ ڈاکٹر شہناز مزمل اور بحرین سے ماہر اقبالیات شیخ احمد خان خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔سفارتخانہ پاکستان کے ناظم الامورحسن وزیر مہمان خصوصی ہوںگے۔ ہیڈ آف چانسلری سردار خٹک سے ڈاکٹر ریاض چوہدری، وقار نسیم وامق اور ڈاکٹر طارق عزیز نے ملاقات کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: