منیر نیازی کی غزل دکھوں سے تعمیر ہوئی ہے، ڈاکٹر ریاض چوہدری
حلقہ فکر وفن کے ارکان کی فائل فوٹو
حلقہء فکروفن کی طرف سے منیر نیازی کو خراج تحسین اورادبی مباحثہ
ریاض(ذکاء اللہ محسن)حلقہ ء فکروفن نے عظیم شاعر منیر نیازی کی یاد میں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ منیر نیازی کی غزل دکھوں سے تعمیر ہوئی ہے۔ حلقہ فکر وفن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے کہاہے کہ منیر نیازی کی غزل میں محبت کے دکھ بھی ہیں اور سماجی درد بھی ۔ کہیں کہیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ ان کے ہاں سماج کے بہت سے دکھ محبت کے دکھ میں مل گئے اور یہ دونوں دکھ مل کر کوئی اکائی تشکیل دے رہے ہیں۔ جنرل وقار نسیم وامق ، ڈپٹی سیکرٹری حنا عنبرین طارق اور ناظم الامور ڈاکٹر طارق عزیز نے انکی غزل کو زیر بحث لاتے ہوئے کہا کہ منیر کے ہاں دو الفاظ بہت زیادہ استعمال ہوئے ہیں، ایک شہر اوردوسرا سفر ۔ ایسا لگتا ہے کہ منیر کی غزل کی غزل کا مسافر اندھیرے میں کھو گیا ہے اور شہر کے سارے مناظر اندھیرے میں کھو گئے ہیں ۔اس ادبی بحث میں ڈاکٹر محمود باجوہ ، یوسف علی یوسف ، عبدالرزاق تبسم ، محمد صابرکشنگ اور سجاد چوہدری نے بھی حصہ لیا۔