Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حلقہ فکر وفن 38سال سے ادب کی خدمت کرر ہی ہے، محمد ریاض چوہدری

نوجوانوں میں ادبی رجحان کا فقدان ہے تاہم نوجوان شعرائ نے نام کمایا ہے
ریاض( ذکاءاللہ محسن) ادب انسان کی زندگی میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔ ادبی تنظیم حلقہ فکر وفن سعودی عرب میں گزشتہ38 سال سے ادب کی ترویج کے لئے کام کر رہی ہے۔یہ بات حلقہء فکروفن کے صدر محمد ریاض چوہدری نے اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کل نوجوانوں میں ادبی رحجان کا فقدان ہے تاہم حلقہ فکر وفن کے ساتھ کئی نوجوان شعرائ بھی وابستہ ہیں جن میں ڈاکٹر طارق عزیز ، ڈاکٹر حناعنبرین ، وقار نسیم وامق ، آفتاب ترابی ، عابد شمعون ، ساحر اور نوید احمد شامل ہیں۔ یہ وہ نوجوان ہیں جنہوں نے اپنی انتھک محنت سے نہ صرف سعودی عرب میں ادب کی ترویج و ترقی کے لئے دن رات ایک کئے بلکہ حلقہء فکروفن سے اپنی وابستگی کا حق ادا کردیا۔ حلقہء فکروفن کے ناظم الامور ڈاکٹر طارق عزیز کا کہنا تھاکہ اس وقت سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ جس طرح ہروقت اپنی خدمات سرانجام دینے میں مصروف ہے، یہ قابل صد ستائش ہے۔اس بات سے قطعی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ جب بھی کڑا وقت آیا، سفارتخانہء پاکستان ہمیشہ پاکبانوں کا خوش اسلوبی کے ساتھ شانے سے شانہ ملا کر کھڑا رہا۔وقارنسیم وامق مرکزی جنرل سیکریٹری حلقہءفکروفن کا کہنا تھاکہ حلقہ ءفکروفن ایک درس گاہ بھی ہے۔ یہاں سے کئی نئے لکھاریوں کو متعارف کروایا جا چکا ہے۔ڈاکٹر محمود باجوہ ، کمیونٹی سیکریٹری حلقہء فکروفن نے بھی سفارتخانے کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ حلقہءفکروفن کی قیادت ہر دور میں مضبوط ہاتھوں میں رہی ہے۔
 
 

شیئر: