Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈسپوزیبل کپ تلف کرنے میں برسوں لگیں گے

لندن۔۔۔۔دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی چائے ، کافی وغیرہ پینے کیلئے خاص قسم کے گلاس استعمال ہورہے ہیں مگر ماحولیات کے نگراں اداروں کا کہنا ہے کہ زیر استعمال کپ پوری طرح تحلیل نہیں ہوسکتے اور انہیں پوری طرح تحلیل کرنے کیلئے ایک طویل عرصہ لگے گا جو 30 سال بھی ہوسکتا ہے۔ برطانوی محکمہ ماحولیات کے وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت ایک ایسی اسکیم پر غور کر رہی ہے جس کے تحت کافی وغیرہ پینے کیلئے استعما ل ہونے والے کپس پر یہ لکھنا ضروری ہوگا کہ اس کے حل ہونے میں کتنا عرصہ لگے گا۔ یہ بات سن اور مہینے کے حوالے سے ہونا چاہئے۔ واضح ہو کہ ایسے کپ تیار کرنے والی کمپنیاں بھی انہیں تلف کرنے کے مسائل سے دوچار ہیں۔

شیئر: