Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں فارمولا ون کی تیاری کے لیے کورنیش روڈ جزوی طور پر بند

’کورنیش روڈ کے وہ حصے بند رہیں جو فارمولا ون کے مقام تک لے جاتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ جدہ میں فارمولا ون کی تیاری کے لیے وزارت کھیل کے تعاون سے کورنیش روڈ کے بعض حصے جزوی طور پر بند کئے جارہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’کورنیش روڈ کے وہ حصے بند رہیں جو فارمولا ون کے مقام تک لے جاتے ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’یہ اقدام فارمولا ون کی تیاری کے ضمن میں ہے جس کا مقصد ایونٹ کا بہترین انعقاد اور شائقین کی سلامتی ہے‘۔

شیئر: