مصر: نوجوان لڑکی نے بلیک میلنگ کے خوف سے خودکشی کرلی
ایک ہی نوعیت کے خودکشی کے دوسرے واقعے نے معاشرے کوہلادیا(فوٹو، ٹووٹر)
مصرمیں اسکندریہ کے علاقے العامریہ میں نوجوان لڑکی کی خودکشی نے کچھ عرصہ قبل ’بسنت‘ نامی طالبہ کی خودکشی کی یاد تازہ کردی جس نے بدنام ہونے کے خوف سے خواب آورگولیوں کی بڑی مقدار کھا لی تھی۔
العربیہ نیٹ نے مصری ذائع ابلاغ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ اسکندریہ کے علاقے العامریہ میں نوجوان لڑکی کے خودکشی کے دوسرے واقعے نے معاشرے کو ہلا کررکھ دیا۔
العامریہ پولیس اسٹیشن کی ٹیم تھانے دار کی سربراہی میں خودکشی کی اطلاع پاتے ہی جائے وقوعہ پرپہنچ گئے ۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ لڑکی بلیک میلنگ کا شکار ہوئی تھی جس کی وجہ سے اس نے بڑی مقدار میں خواب آورگولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔
پولیس نے لڑکی کے اہل خانہ سے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ وہ ’م ،ش‘ نامی لڑکے کی جانب سے نفسیاتی طورپر ڈپریشن کا شکار تھی۔
ملزم نے اس کی فیس بک سے تصاویر چرا کرانہیں فوٹوشاپ کے ذریعے تبدیل کیا اور اسے بلیک میل کررہا تھا۔ معصوم لڑکی نے بدنامی کے خوف سے خودکشی کرلی۔
پولیس سائبرکرائم یونٹ کی مدد سےجلد ہی ملزم تک پہنچ گئی۔ ملزم کے گھرچھاپہ مارا گیا جہاں سے برامد ہونے والے کمپیوٹر اور ہارڈ ڈسک میں لڑکی تصاویر اوربہت کچھ برآمد کرلیا گیا۔
پولیس نے ملزم کا 45 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے اسے تحقیقاتی ادارے کے حوالے کردیا جبکہ کرائم برانچ ملزم کے خلا ف مزید تحقیقات کررہی ہے تاکہ معلوم ہوسکے وہ مزید کن کن جرائم میں ملوث رہا تھا۔
واضح رہے مصری حکومت نے نفسیاتی مسائل سے نمٹنے کےلیے ہاٹ لائن مخصوص کی ہے جس کا مقصد لوگوں کو ڈپریشن سے نکالنا اور انہیں مثبت سوچ کی جانب راغب کرنا ہے علاوہ ازیں مصری دار الافتا کی جانب سے بھی خودکشی جسے غلط فعل کی مذمت کرتے ہوئے اسے کبائر سے تعبیرکیا جاتاہے۔