Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے کے ہاتھوں بوڑھے والدین کے قتل نے پورے مصر کو ہلا دیا

 پولیس مفرور ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔(فوٹو امارات الیوم) 
مصر کے ساحلی شہر سکندریہ میں بیٹے کے ہاتھوں بوڑھے والدین کے قتل کے واقعے نے پورے ملک کو ہلا دیا ہے۔ پولیس مفرور ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق سکندریہ سیکیورٹی فورس کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمود ابو عمرہ نے بتایا کہ پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے کہ ایک بوڑھے اور اس کی اہلیہ کی لاش ان کے فلیٹ میں پڑی ملی ہے۔ چالیس سالہ بیٹے پر والدین کو قتل کرنے کا الزام ہے۔
مصری پولیس کے مطابق مقتول والدین کی بیٹی نے بتایا کہ اس کی بھابھی نے فون کرکے کہا تھا کہ اس کے اپنے ساس سسر سے کچھ اختلاف چل رہا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے مقتول والدین کے  چالیس سالہ بیٹے کو صبح کے وقت گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا تھا۔ اس کے چہرے پر ہوائیاں اڑ رہی تھیں۔
معلوم ہوا ہے کہ دوپہر ایک بجے کے قریب اپنے دادا دادی کی لاشیں دیکھ کر پوتا سڑک پر نکل آیا اور راہگیروں سے مدد طلب کرنے لگا۔ 
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس بیٹے پر قتل کا الزام ہے وہ ہمیشہ سفر میں رہتا تھا جبکہ بیوی اس کے ماں باپ کے ساتھ رہ رہی تھی اور یہ آئے روز جھگڑا کرتے تھے آخر میں وہ الگ رہنے لگی تھی۔ 
بیٹا چار ماہ قبل باہر سے واپس آیا تھا اور روزانہ اپنے ماں باپ سے جائداد پر جھگڑا کرتا، اس کا دعوی تھا کہ  فلیٹ اس کا ہے۔ 
پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے، تمام شواہد جمع کرلیے ہیں۔

شیئر: