چنئی۔۔۔۔اے آئی اے ڈی ایم کے کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور پارٹی کی سربراہ ششی کلا کے بھتیجے دینا کرن کے خلاف مبینہ طور پر رشوت دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پارٹی کیلئے ’’2پتے‘‘کاانتخابی نشان حاصل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن حکام کو رشوت دینے کی پیشکش کی تھی۔دہلی پولیس نے دینا کرن کے ساتھی کے قبضے سے 1.3کروڑ روپے برآمد کرلئے جو وہ الیکشن کمیشن حکام کو دینا چاہتا تھا۔ پولیس نے اس کے خلاف بھی مقدمہ دائر کرلیا۔ ادھر دینا کرن نے ایک انٹرویو میں ان الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ میں نےکبھی بھی کسی کو رشوت نہیں دی۔میںسکیش چندرشیکھر نامی آدمی کو جانتا تک نہیں۔