ماحولیاتی جرائم کے خلاف اقدامات پر بحث کےلیے ابہا میں سیمینار
ماحولیاتی جرائم کے خلاف اقدامات پر بحث کےلیے ابہا میں سیمینار
پیر 6 جون 2022 22:54
جنگلات میں لگنے والی آگ کے خلاف احتیاطی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا جائے گا( فائل فوٹو عرب نیوز)
ماحولیاتی جرائم اور جنگلات میں لگنے والی آگ کے خلاف احتیاطی تدابیر پر ایک سیمینار سعودی عرب کے پرفضا مقام ابھا میں منگل کو منعقد ہو رہا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق تین روزہ ایونٹ کا اہتمام نایف عرب یونیورسٹی برائے سیکورٹی سائنسز نے انٹرپول کے تعاون سے کیا ہے جس میں عرب اور بین الاقوامی ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔
ایونٹ کا انعقاد گورنرعسیر شہزادہ ترکی بن طلال کی موجودگی میں کیا جا رہا ہے جو عسیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے صدر بھی ہیں۔
سیمینار ماحولیاتی جرائم اور جنگل میں لگنے والی آگ کے درمیان تعلق پر بات کرے گا، ماحولیاتی جرائم کے محرکات اور طریقوں کی نشاندہی کرے گا اور معیار زندگی کے لیے جنگل کی آگ کو کم کرنے کے لیے ماحولیاتی جرائم میں فعال اقدامات کے روک تھام کے کردار کا مظاہرہ کرے گا۔
سیمینار میں یونیورسٹیوں اور حکومتی تحقیقی مراکز کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے بارے میں تعاون کو تسلیم کرنے، ماحولیاتی جرائم اور جنگل کی آگ کو روکنے میں ڈیجیٹل میڈیا کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سیمینار میں ماحولیاتی جرائم اور جنگل کی آگ کے تجربات کی مثالوں کے ساتھ جنگل کی حفاظت کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ سیمینار اس سال کے عالمی یوم ماحولیات سے مطابقت رکھتا ہے جس کا موضوع ’صرف ایک زمین‘ ہے۔