Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر کا برطانوی وزیر سے رابطہ، ماحولیاتی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال

 ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کوششوں اور انشیٹو پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ اور ایلچی برائے امور ماحولیات عادل الجبیر نے پیر کو برطانوی وزیر مملکت و رکن کابینہ سے وڈیو رابطہ کیا ہے۔ 
برطانوی وزیراقوام متحدہ میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے برطانوی وفد کے سربراہ بھی ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے سلسلے میں برطانیہ اور مملکت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں اور انشیٹو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
دونوں ملکوں نے اس سلسلے میں جانے والی کوششیں تیز کرنے اور بین الاقوامی و دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔

شیئر: