سعودی عرب نے وفاقی نائجیریا کی جنوب مغربی ریاست اونڈو میں کیتھولک گرجا گھر پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
دہشت گرد حملے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے منگل کو بیان میں کہا کہ سعودی عرب عبادت گھروں پر حملوں، امن پسندوں کو خوفزدہ کرنے اور بے قصوروں کا خون بہانے کا مخالف ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ مملکت دہشت گردیِ، انتہا پسندی اور ہر طرح کے تشدد کے خلاف نائجیریا کے ساتھ ہے۔
سعودی دفتر خارجہ نے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں، نائجیریا کی حکومت اور عوام سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔