Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے صومالیہ میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

 صومالیہ کی حکومت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہارکیا ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی دفتر خارجہ نے صومالیہ میں تحفظ امن افریقین فورس کے فوجی اڈے پر دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دہشت گردانہ حملوں میں دس فوجی ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔
دہشت گردحملے 3 اور 13 مئی کے دوران شباب الصومال تحریک کے جنگجو عناصر نے کیے تھے۔ افریقی یونین صومالیہ میں تحفظ امن فورس تعینات کیے ہوئے ہے۔
سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں صومالیہ کی حکومت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہارکیا اور کہا کہ ’دہشت گردوں کے خلاف ہر کارروائی میں سعودی عرب، صومالیہ کی حکومت اورعوام کے ساتھ ہے‘۔

شیئر: