Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملتان: پاکستان نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان نے اپنی آخری ایک روزہ سیریز میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
ملتان میں کھیلے گئے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ 
خوشدل شاہ کی برق رفتار اننگز کی بدولت پاکستان نے 306 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ 
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے شاندار سینچری سکور کی۔ محمد رضوان اور امام الحق نے نصف سینچریاں سکور کی۔
امام الحق نصف سینچری بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ فخر زمان بھی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔
بدھ کو ملتان میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے۔
اوپنر شئی ہوپ نے شاندار سینچری سکور اور 127 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب اوپنر کیل مائر تین رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد شمار بروکس 70 رنز بنانے کے بعد محمد نواز کا شکار بنے۔ شاداب خان نے ایک شاندار کیچ تھام کر بڑی شراکت کا خاتمہ کیا۔
تیسری وکٹ کپتان نکولس پورن کی گری جو 21 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ان کو حارث رؤف کی گیند پر خوشدل شاہ نے کیچ آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 10 اوورز میں 37 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ محمد نواز نے 10 اوورز میں 61 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
ملتان میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن نے کہا کہ پاکستان سے ایک روزہ سیریز چیلنج ہے۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتنے پر وہ پہلے بولنگ ہی کرتے اور ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دیتے۔
ملتان میں میچ شروع ہونے سے قبل درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم پانچ جون کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچی تھی۔ اس دورے میں تین میچ کھیلے جائیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے اپنی آخری ایک روزہ میچوں کی سیریز ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جس میں ایک کے مقابلے میں دو میچز سے فتح حاصل کی۔ 

شیئر: