Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوش اخلاق چرواہے کا انجام بخیر، نماز کے بعد انتقال کرگیا

متوفی چرواہے کے تمام عمر والدہ کی خدمت میں گزاردی (فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ  کے قریبی علاقے میں گزشتہ 40 برس سے مقیم نائیجیریا کا باشندہ نماز ظہرادا کرنے کے بعد انتقال کرگیا۔  متوفی نے ساری زندگی والدہ کی خدمت میں گزاری۔ ممعر والدہ کی دیکھ بھال کرنے کی وجہ سے شادی بھی نہیں کی تھی۔
اخبار 24 کے مطابق 50 سالہ غیر ملکی مکہ مکرمہ اور جدہ کے درمیان واقع بستی ’الحدبیہ ‘ کا رہائشی تھا جہاں وہ گزشتہ 40 برس سے اپنی والدہ کے ہمراہ سکونت پذیرتھا۔
متوفی چرواہے کا کام کرتا تھا۔ اسکا معمول تھا کہ وہ روزانہ ظہر اور عصر کی نماز مویشیوں کے باڑے کی قریبی مسجد ’الرحمہ‘ میں ادا کرنے کے بعد گھرجاتا ۔ گزشتہ روز نماز ظہر ادا کرنے کے بعد دعا میں مشغول ہوگیا جبکہ باقی لوگ اپنے گھروں کوروانہ ہوگئے۔
عصر کی نمازسے قبل جب موذن وہاں پہنچے  تو اسکی گاڑی مسجد کے باہر کھڑی دیکھ کرحیران ہوئے۔ موذن نے بتایا کہ مسجد میں داخل ہوتے ہی چرواہے کو لیٹے ہوئے دیکھ کرسمجھا کہ وہ سوگیا ہے جب اسے اٹھانے کے لیے ہلایا تو معلوم ہوا کہ وہ انتقال کرچکا ہے۔
اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ متوفی کے چہرے پرہمیشہ مسکراہٹ رہتی تھی وہ ہرایک سے خوش اخلاقی سے پیش آتا تھا ہرشخص اسکا احترام کرتا تھا کبھی کسی کو اس سے شکایت نہیں رہی

شیئر: