غیر ملکی نماز پڑھتے ہوئے انتقال کر گیا
جدہ ۔۔۔ جدہ کے معروف محلے بترومین کی مسجد النورین میں نائیجریا کا ایک شہری نماز ادا کرتے ہوئے انتقال کرگیا۔ باخبر ذرائع نے اخبار 24 کو بتایا کہ ہلال احمر اور سیکیورٹی گشتی دستے کے اہلکار اطلاع ملتے ہی مسجد پہنچ گئے تھے۔ انہیں بتایا گیا تھا کہ ایک نائیجرین نماز ادا کرتے ہوئے گر گیا ہے۔ معائنے سے پتہ چلا کہ اسکا انتقال ہوچکا ہے ۔ ڈاکٹروں نے معائنہ کرکے بتایا کہ موت طبعی ہے۔ میت سرد خانے میں محفوظ کرادی گئی۔