Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشی عمرہ کرتے ہی حرم شریف میں چل بسا

مکہ مکرمہ ۔۔۔ایک انڈونیشی معتمرمسجد الحرام میں عمرہ اور عشاء کی نماز سے فارغ ہوتے ہی حاضرین حرم کے سامنے انتقال کر گیا ۔ 50سالہ معتمر ’’ م،ن ‘‘ انڈونیشیا سے عمرہ ادا کرنے کیلئے ایک گروپ کے ساتھ ارض مقدس پہنچا تھا ۔ خوشی خوشی عمرہ کیا ۔ عشاکی نماز ادا کی ۔ گیٹ نمبر 74کے قریب انتقال کر گیا۔یہ منظر دیکھ کر حرم شریف کے دیوار و در اللہ اکبر کی صدائوں سے گونج گئے۔ہر ایک اس کے حسن خاتمہ پر عش عش کر رہا تھا۔مسجد الحرام سیکیورٹی فورس نے فوری کارروائی کر کے انڈونیشی معتمر کی نعش سرد خانے میں محفوظ کرا دی ۔ابتدائی طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے معتمر کی موت طبعی قرار دے دی۔

شیئر: