Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’الحدیثہ ‘ چیک پوسٹ سے منشیات اسمگل کرنے کوششیں ناکام

ٹرک کے پیٹرول ٹینک میں خفیہ خانہ بنا کراس میں منشیات چھپائی گئی تھیں(فوٹو، ٹوئٹر)
کسٹم اہلکاروں نے منشیات اسمگل کرنے کی تین کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے 3 لاکھ سے زائد نشہ آورگولیاں ضبط کرلیں۔ منشیات کی اسمگلنگ ’الحدیثہ ‘ باڈرچیک پوسٹ کے ذریعے کی جارہی تھی۔
سبق نیوز نےکسٹم وزکوۃ اتھارٹی کےحوالے سے بیان کے گئی تفصیلات دیتے  ہوئے کہا ہے کہ اسمگلنگ کی پہلی کارروائی  میں 2 لاکھ 61 ہزار 630 نشہ آورگولیاں ضبط کی گئیں ۔
ملزمان نے بھاری مقدار میں یہ گولیاں ٹرک کے پیٹرول ٹینک کے اندر خصوصی کنٹینرمیں چھپائی تھیں جنہیں محکمہ کسٹم کے اہلکاروں نے جدید ٹیکنالوجی اور تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے تلاش کیا۔

 اسمگلر کے جسم کے گرد لپٹی  پٹیوں سے نشہ آورگولیاں برآمد ہوئیں(فوٹو، ٹوئٹر)

منشیات اسمگل کرنے کی دوسری کارروائی میں اسمگلرنے اپنے جسم کے گرد طبی پٹیاں باندھی ہوئی تھی ۔ ابتدائی طورپردیکھنے سے یہی گمان ہوتا تھا کہ مذکورہ شخص زخمی ہے۔
اہلکاروں نے شک کی بنیاد پراس شخص کی تلاشی لی تو انکشاف ہوا کہ طبی پٹیوں کے نیچے خصوصی تھیلیاں بنا کران میں نشہ آورگولیاں چھپائی گئی تھی جن کی تعداد 9 ہزار300 تھی۔
نشہ آورگولیاں اسمگل کرنے کی تیسری کوشش بھی ’الحدیثہ ‘ باڈرچیک پوسٹ پرناکام بنائی گئی جس میں ملزمان نے دیوار پرسجاوٹ کےلیے لگائے جانے والے آرٹ کے نمونوں میں انتہائی مہارت کے ساتھ منشیات کو چھپایا تھا۔

منشیات کی کھیپ وصول کرنے کےلیے آنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر) 

کسٹم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ منشیات کی کھیپ وصول کرنے کے لیے آنے والے افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن کی تعداد 3 ہے, تمام ملزمان کے خلاف منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرکے انہیں محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کردیاگیاہے۔

شیئر: