سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اتوار 6 اکتوبر کو ریاض میں طبی معائنہ کرائیں گے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رائل کلینکس نے پھیپھڑوں کے انفیکشن کے باعث طبی معائنے کی سفارش کی تھی۔
ایوان سے جاری ہونے والے بیان میں خادم حرمین شریفین کی اچھی صحت اور تندرستی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
یاد رہے کہ مئی 2024 میں بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے جدہ کے قصر السلام کے رائل کلینک میں طبی معائنے مکمل ہوئے تھے۔
پھیپھڑوں میں انفیکشن کی تشخیص کے بعد طبی ٹیم نے انفیکشن ختم ہونے تک اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا تھا۔