دفتر یا کام کی جگہ پر چھیڑ خانی کی رپورٹ پر پولیس پوچھ گچھ کرے گی
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ اگر دفترِ، کارخانے، فیکٹری یا کسی بھی کام کی جگہ پر چھیڑ خانی کی رپورٹ پر پوچھ گچھ کی ذمے داری پولیس کی ہوگی۔ ای ایپ کے ذریعے رپورٹ کی جاسکتی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت افرادی قوت نے بیان میں کہا کہ اگر چھیڑ خانی کی رپورٹ پر واقعے کی تاریخ کی سے ڈیوٹی کے پانچ روز کے اندر شکایت کی تصدیق کرنی ہوگی اور ادارے کو شکایت کا مقررہ فارم منسلک کرنا ہوگا۔
وزارت افرادی قوت کے مطابق چھیڑ خانی میں ہر وہ بات،عمل یا نازیبا اشارہ شامل ہے جو کسی ایک شخص کی طرف سے دوسرے کے خلاف صادر ہو۔
وزارت کا کہنا ہے کہ اگر چھیڑ خانی خود آجر کی جانب سے کی گئی ہو تو ایسی صورت میں شکایت کی کارروائی پولیس کے ذریعے ہوگی۔
یاد رہے کہ ’الموارد البشریہ‘ ایپ کے ذریعے ایک دن میں زیادہ سے زیادہ تین خلاف ورزیوں کی رپورٹ کی جاسکتی ہے۔