Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودیوں کی انسانیت نوازی کبھی نہ بھول سکیں گے‘، یوکرینی سیاح

سوشل میڈیا پرلوگ نوجوانوں کے کارنامے کو سراہ رہے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
جازان ریجن کی مشہور وادی ’لجب‘ میں پھنس جانے والے یوکرین کے سیاحوں نے سعودی شہریوں کو بروقت مدد کرنے پر سلام شکر پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم مشکل میں تھے۔ سعودیوں نے انسانیت نوازی کا مظاہرہ کرکے ہماری مدد کی جسے کبھی فراموش نہیں کرسکتے‘۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر یوکرین کے سیاحوں کے وادی لجب میں پھنس جانے اور انہیں وہاں سے نکالنے کے مناظر پر مشتمل  وڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوکرین کے دو سیاح وادی میں پھنسے ہوئے ہیں اور سعودی نوجوان انہیں نکال رہے ہیں۔ 
صارفین نے وڈیو کلپ پر خوبصورت تبصرے کیے ہیں  ایک کا کہنا ہے کہ انسانیت یہ ہے کہ آپ دوسروں کی خاطر اپنی جان کی پروا نہ کریں۔ سعودی نوجوانوں نے وادی لجب میں پھنس جانے والے یوکرین کے سیاحوں کی مدد کرکے قابل قدر انسانیت نواز کام کیا۔ 
دوسری جانب صارفین نے باحہ ریجن  میں 2016 کے دوران پیش آنے والے اس واقعے کی بھی یاد تازہ کی جب 2 سعودی شہریوں نے ایک جرمن سیاح کو جو جبل شدا کے قریب واقع وادی میں سیلاب میں پھنس گیا تھا۔ مقامی نوجوانوں نے جان پر کھیل کر اسے سیلاب کے دھارے سے نکالا تھا۔  
کئی صارفین نے مکہ مکرمہ ریجن میں سعودی کوسٹ گارڈز کے اس واقعے کا بھی تذکرہ کیا جب  2014 میں ایک فرانسیسی سیاح کی کشتی موسم کی خرابی کی وجہ سے سمندر میں پھنس گئی تھی۔ مدد کی اپیل پر کوسٹ گارڈز کے اہلکار برق رفتاری سے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے اور انہوں نے فرانسیسی سیاح کو ڈوبنے سے بچالیا تھا۔ 

شیئر: