Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی کوسٹیوم پلیئر ریکا کی جدہ میں پرفارمنس، شائقین لطف اندوز

جاپانی فنکار ریکا 51 ون ممالک میں پرفارم کر چکی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں مخلتف عالمی آرٹسٹس کے کنسرٹس اور دیگر فنی سرگرمیوں کے بعد جاپان کی مشہور فنکار ریکا نے بھی جدہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
جدہ میں قائم تفریحی مقام ’سٹی واک‘ میں جاپانی فنکار نے مشہور اینمی گانے گائے جس میں ڈیمن سلیئر، ڈی جی مان اور ون پیس شامل ہیں۔
ریکا نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ابتدا میں انہیں گھبراہٹ محسوس ہو رہی تھی لیکن بعد میں جب سٹیج پر ان کا بہترین خیر مقدم ہوا تو کافی خوش تھیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب میں پہلی مرتبہ پرفارم کر رہی ہوں، اس لیے کچھ خوفزدہ تھی لیکن وہاں سب لوگوں کا رویہ بہت دوستانہ تھا۔‘
ویڈیو گیم ’گنشن امپیکٹ‘ کی نمایاں کردار تھوما کا روپ دھارے ریکا نے سٹی واک کے ’جاپانی اینمی قصبے‘ میں سٹیج پرفارمنس دی تھی۔
ریکا کا کہنا تھا کہ سٹیج پرفارمنس کے دوران انہوں نے ان گانوں کا چناؤ کیا جو سعودی عرب میں پسند کیے جاتے ہیں۔
ریکا اس سے قبل برازیل، اٹلی، سپین، ہانگ کانگ، تائیوان، امریکہ اور متعدد یورپی اور ایشیائی ممالک میں پرفارم کر چکی ہیں۔
سعودی عرب 51 واں ملک ہے جہاں جاپانی آرٹسٹ نے حال ہی میں سٹیج پرفارمنس دی ہے۔
کاسٹیوم پلیئر ریکا کا کہنا تھا کہ سعودی فیملیز بھی ان کی پرفارمنس دیکھنے آئی ہوئی تھیں اور لگ رہا تھا کہ وہ لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ 
ریکا نہ صرف سٹیج بلکہ اینمی قصبے کے ڈیزائن سے بھی بہت متاثر ہوئی ہیں۔ 
’جاپان میں اتنا بڑا ایونٹ مشکل سے ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔‘
ریکا کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب کا دورہ کرنے پر بہت زیادہ خوش ہیں اور یہ جان کر کے اتنی بڑی تعداد میں سعودی شہریوں کو جاپانی اینمی اور دیگر تفریحی پروگرام پسند ہیں۔
سعودی کاسٹیوم پلیئر مریم الشہری نے ریکا کو حقیقت میں دیکھ کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔
’میں اتنے عرصے سے ریکا کو انسٹاگرام پر فالو کر رہی تھی۔ وہ بہترین ہے اور انہیں دیکھ کر مجھے بھی اپنی صلاحیتیں بہتر کرنے میں مدد ملتی ہے۔‘

شیئر: