Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرنے سے پہلے 75سالہ امریکی بڑے میاں کی خواہش

اوریگن .... امریکہ میں جب سے نئے صدر برسراقتدار آئے ہیں بالعموم لوگ ان سے پوری طرح مطمئن نظر نہیں آتے کیونکہ انتخابی نتیجہ مبینہ طور پر عام عوامی انداز سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اس بے اطمینانی کی کیفیت نے ملک میں جگہ جگہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے بھی ہوئے۔ احتجاجی ریلیاں بھی ہوئیں ۔ اس حوالے سے ایک نئی بات یہ سامنے آئی کہ بہت سے لوگ جن میں اکثریت معمر افراد کی ہے انتخابی نتائج کو دل سے قبول کرنے پر آمادہ نہیں ہوئے اور شاید ایسے ہی لوگوں میں یہاں رہنے والے ایک 75سالہ بڑے میاں کا بھی شمار ہوتا ہے۔ جنہیں ٹرمپ کا انتخاب پسند نہیں آیا تھا۔ وہ ایک عرصے سے بیمار تھے اور ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ انکے زندہ بچ جانے کی امید بہت کم ہے مائیکل گارلینڈ نامی بڑے میاں بھی اس حقیقت کو جانتے تھے تااہم انکی خواہش تھی کہ آخری سانس سے قبل وہ کوئی ایسی خبر سن لیں جس سے انہیں دلی تسکین حاصل ہو۔ چنانچہ ان کے گھر والوں نے آخری لمحات میں انہیں نہ صرف ٹرمپ کے حوالے سے مختلف باتیں بتائیں بلکہ یہ یقین بھی دلادیا کہ نومنتخب صدر ٹرمپ کا مواخذہ ہونے والا ہے۔اتنا سننے کے بعدان کے چہرے پر اطمینان کی لہر دوڑی اور انہوں نے آنکھیں بند کرلیں۔

شیئر: