سٹیٹ بینک آف پاکستان نے توانائی کی بچت کے لیے ملک بھر میں اپنے تمام ملازمین کو ہفتے میں دو دن گھروں سے کام کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
جمعرات کو ایک ٹوئٹر پیغام میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانے سے کہا گیا کہ ان کے ملازمین ہفتے میں دو دن گھروں سے کام کریں گے اور کام کے لیے ورچوئل میٹنگز کو فوقیت دیں گے تاکہ آفس کا استعمال کم ہوسکے۔
مزید پڑھیں
-
ہفتے کی چھٹی بحال اور سرکاری افسران کے فیول کوٹے میں 40 فیصد کمیNode ID: 675401
-
بدھ اور جمعرات کو طلبہ کو طویل ہفتہ وار چھٹی دی جائے گیNode ID: 676811
پاکستان کے مرکزی بینک کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملازمین کو ’کار پولنگ‘ کے عوض فوائد دیے جائیں گے اور دفاتر میں ایئرکنڈیشنر کا استعمال کم کیا جائے گا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے فرنیچر اور دیگر اشیا کی خریداری معطل کردی گئی ہے اور افسران کے اندرون ملک سفر کو بھی محدود کیا جارہا ہے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات توانائی کی بچت کرنے کے لیے کیے جارہے ہیں وہ بھی اس طرح کے کام پر فرق نہ پڑے۔
2/3 #SBP has also suspended the purchase of fixtures and furniture, while also limiting domestic travel.
— SBP (@StateBank_Pak) June 23, 2022