پاکستان میں حکومت نے سنیچر کی چھٹی بحال کر دی ہے اور کابینہ کے ارکان و سرکاری افسران کے فیول کوٹہ میں 40 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
منگل کو کابینہ اجلاس کے وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ نے سرکاری محکموں کے اجلاس کو ورچوئل پلیٹ فارم پر منتقل کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔
’توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے وزیراعظم کے تشکیل کردہ ورکنگ گروپ کی جانب سے وفاقی کابینہ کو دی گئی تجاویز کی منظوری دے دی گئی ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
پاکستان میں ’ہفتے کے اختتام سے بارشیں‘، کیا ہیٹ ویو ختم ہو گی؟Node ID: 675126
-
کیا واقعی پاکستان میں صرف تین گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے؟Node ID: 675391