Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبرکورٹ کا غیرملکی ملازمین کے حق میں فیصلہ ، 28 ملین ریال ادا کیے جائیں

کارکنوں نے تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی پراجتماعی مقدمہ دائرکیا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض لیبر کورٹ نے 10 ملکوں کے 149 کارکنان کے حق میں ایک کمپنی کے خلاف فیصلہ دے دیا۔ 28 ملین ریال کے مالی مطالبات ادا کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ 
اخبار  24 کے مطابق غیرملکی ملازمین نے 21 اپریل  2022 کو اجتماعی مقدمہ  دائر کیا تھا۔ انہوں نے متعلقہ کمپنی سے تنخواہ دلانے اور چھٹیوں کا محنتانہ ادا کرانے نیز اینڈ آف سروس (نہایۃ الخدمۃ) واجبات  کا مطالبہ کیا تھا۔ 
ریاض لیبر کورٹ نے 11 شوال مطابق 12 مئی  2022 کو 119 ملازمین اور پھر 21 شوال مطابق 22 مئی کو باقی ماندہ  30 ملازمین کے مطالبات نمٹائے تھے۔ 
یاد رہے کہ  سعودی عرب میں لیبر کورٹس ملازمت کے معاہدوں، محنتانوں، حقوق، ڈیوٹی کے دوران زخمی ہوجانے والے کارکنان کے لیے معاوضے کے مقدمات نمٹاتی ہیں۔ ملازم کے خلاف آجر کی تادیبی کارروائی کے مسائل کا تصفیہ کرتی ہیں۔ 
سعودی وزارت انصاف آجروں اور اجیروں کو لیبر کورٹس سے آن لائن  (ناجز) کے ذریعے مقدمات دائر کرنے کا موقع فراہم کیے ہوئے ہے۔

شیئر: