Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت افرادی قوت نے کارکنوں کو 9 لاکھ ریال کی ادائیگی کرادی

تین شعبوں کے 60 کارکنوں نے لیبرکورٹ سے رجوع کیا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کی کمیٹی نے 60 کارکنوں کے مقدمات نمٹاتے ہوئے 9 لاکھ ریال ادا کرادیے ۔ لیبر کورٹ میں  کارکنوں نے اجتماعی کیسز دائر کیے تھے۔
ویب نیوز’اخبار24‘ کے مطابق ریاض ریجن میں 3 تجارتی و صنعتی اداروں کے 60 ملازمین نے اپنے حقوق وواجبات کے حصول کےلیے وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کے ریجنل آفس سے رجوع کیا تھا۔
کارکنوں کا دعوی تھا کہ انہیں اداروں کی جانب سے تنخواہیں اور دیگر واجبات ادا نہیں کیے گئے جن تین اداروں کے ملازمین نے وزارت افرادی قوت سے رجوع کیا تھا ان میں تعمیرات ، ہوٹل اور فیکٹری کے کارکن شامل تھے۔
وزارت افرادی قوت کی کمیٹی نے تمام کیسز کا بغور جائزہ لینے کے بعد انہیں حل کردیا۔ بعض کارکنوں کو تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی کرائی گئی جبکہ بعض جو مستقل طورپر وطن جانا چاہتے تھے انکے واجبات ادا کرائے گئے۔ واجبات کی ادائیگی کی مد میں 9 لاکھ ریال ادا کرائے گئے۔
واضح رہے وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے مملکت میں آجر واجیر کے مابین تنازعات ختم کرنے کےلیے مصالحتی کمیٹیاں قائم کی جاتی ہیں تاکہ اختلافات کو حل کیاجاسکے۔
مصالحتی کمیٹی جسے لیبر کورٹ بھی کہا جاتا ہے میں تنخواہوں میں تاخیر ، واجبات کی عدم ادائیگی سمیت مختلف قسم کے تنازعات کے نمٹائے جاتے ہیں۔

شیئر: