Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض، المجمعہ اور القصیم کے درمیان چلنے والی الشمال ٹرین کا نیا شیڈول

ان ٹرینوں پرہفتے میں 19 ہزار نشستیں مہیا ہوں گی( فوٹو اخبار 24)
سعودی ریلوے لائن کمپنی ’سار‘ نے ریاض، المجمعہ اور القصیم کے درمیان چلنے والی الشمال ٹرین کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ تین جولائی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔
اخبار 24 کے مطابق سار انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ ’الشمال ٹرین کے نئے نظام الاوقات کے تحت ہفتے میں 44 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ان میں سے کچھ صبح اور کچھ شام کے لیے خاص ہوں گی‘۔
ان ٹرینوں پرہفتے میں 19 ہزار نشستیں مہیا ہوں گی۔ اضافی ٹرینوں کے اوقات کی تفصیلات سار کی ویب سائٹ سے دریافت کی جاسکتی ہیں۔ 
یاد رہے کہ سار کمپنی نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ متعدد سٹیشنوں پر مسافروں کی سہولت کے لیے اوبرسروس مہیا ہوگی۔ 

شیئر: