سعودی نائب وزیر خارجہ سے سفیر پاکستان کی ملاقات
پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا گیا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے منگل کو دفتر خارجہ ریاض میں سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
باہمی دلچسپی کےعلاقائی و بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے مملکت میں متعین البانیہ کے سفیر نے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے مملکت اور البانیہ کے دو طرفہ تعلقات اورانہیں مضبوط بنانے کےطریقوں کا جائزہ لیا۔ باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔