سعودی عرب کے الشرقیہ ریجن کے گورنر شہزادہ سعود بن نایف سے اتوار کو اپنے دفتر میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران خوشگوار ماحول میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ امیر خرم راٹھور کو لیفٹننٹ جنرل ( ر) بلال اکبر کی جگہ سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ نئے پاکستانی سفیر نے گزشتہ ماہ سعودی نائب وزیر برائے پروٹوکول افیئرز خالد بن فیصل الساحل کو اپنی اسناد سفارت پیش کی تھیں۔