Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاس ورڈز کا متبادل تلاش کرلیا گیا

نیویارک..... پاس ورڈز انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ایک بڑا مسئلہ ہے اور اکثر لوگ اور صارفین اسکی وجہ سے پریشان نظر آتے ہیں۔ بعض لوگوں کے نزدیک پاس ورڈز کو یاد رکھنا کسی بڑے درد سر سے کم نہیں۔ اب ایسے لوگوں کی مدد کیلئے مائیکرو سافٹ نے ایک متبادل قدم اٹھایا ہے اور اس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک ایسا طریقہ دریافت کیا ہے جسکی مدد سے پاس ورڈ کا کام نکالا جاسکتا ہے اس کے لئے صرف اتنا کرنا ہوگا کہ پہلے وہ مائیکرو سافٹ اکاﺅنٹ میں شامل ہوں اور پھر اپنے اسمارٹ فون پر کوئی ایک ایپلی کیشن اپ لوڈ کرلیں۔ مائیکروسافٹ کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ لمبے اور پیچیدہ قسم کے پاس ورڈ زیاد رکھنا بہت مشکل کام ہے اور اگر انسان یہ پاس ورڈ بھول جائے تو اسکے بہت سارے معاملات بیکار ہوجاتے ہیں مگر نئے طریقہ کار سے یہ معاملات حل ہوسکتے ہیں۔ ڈائریکٹر ایلکس سائمنز کے بیان کے مطابق نئے طریقہ کار سے آپ کے دماغ پر بھی فضول بوجھ نہیں پڑتا اور آپ نسبتاًاچھی دماغی حالت میں رہتے ہیں۔ جہاں تک سیکیورٹی مسائل کا تعلق ہے تو متبادل طریقہ اسکے لئے بھی کارآمد ثابت ہوگا اور ہیکرز اس نئے طریقہ کار کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے کسی بھی طرح استعمال نہیں کرسکیں گے۔

شیئر: