پرم، روس........ روس کے اس جنوبی شہر میں ٹریفک جام کا ایک انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسئلے کا سبب کوئی گاڑی یا حادثہ نہیں تھا بلکہ ایک بہت بڑی گیند کیوجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی تھی۔ واضح ہو کہ یہ زوربینگ بال ایک تجرباتی فنی مظاہرہ ہے اور بالعموم اس کے اندر کوئی شخص موجود ہوتا ہے جو چلتا رہتا ہے اور اسکے چلنے کی وجہ سے گیند مختلف سمتوں میں گردش کرتی رہتی ہے۔ یہاں شہر کے وسطی علاقے سے گزرتے ہوئے کئی بسوں اور گاڑیو ںکو ا سکی وجہ سے آمد ورفت میں خلل کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ گیندیں پلاسٹک کی بنی ہوتی ہیں۔ واضح ہو کہ ایسی گیندوں کی وجہ سے کچھ دنوں تک تو شوق کا کاروبار کافی تیز رہا مگر پھر اسکے منفی اثرات سامنے آتے گئے اور امریکہ نے ایسی گیندوں کی وجہ سے پیش آنے والی کئی حادثات کے بعد ان پر پابندی کا مطالبہ کیا۔ پرم میں لوگ اچانک اس عجیب و غریب ٹریفک مسئلے کو دیکھ کر حیران بھی ہوئے اور انہیں کسی حد تک خوف بھی محسوس ہوا۔ شاید اسی خوف کا نتیجہ تھا کہ اسکے قریب سے گزرنے والا ایک راہگیر اس کی زد میں آنے سے بال بال بچا۔ جدھر سے بھی یہ گیند گزری لوگ حیرت اور استعجاب کے عالم میں سڑک کے کنارے کھڑے ہوکر اسے دیکھتے رہے۔ واضح ہو کہ آمد ورفت کا یہ انتہائی غیر روایتی” ذریعہ “ نیوزی لینڈ سے شروع ہوا اور اب روس میں دیکھا جارہا ہے۔ ٹریفک ذرائع کا کہنا ہے کہ گیند کے اندر موجود شخص نے نقل و حرکت کے دوران ٹریفک کے کسی قانون کی بظاہر خلاف ورزی نہیں کی مگر چونکہ یہ ٹریفک کا ایک نیا رخ تھا اس لئے خلل کا سبب بھی بنا۔واضح ہو کہ 2013ءمیں اسی قسم کی گردشی سواری کی زد میں آکر 2افراد ہلاک ہوگئے تھے۔