Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

46ویں حج سمپوزیم میں وزراء اور نامور مسلم سکالرز کی شرکت

اسلامی فقہی نظام ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
 
حج 1443ھ کے موقع پر ہونے والے 46ویں عظیم الشان حج سمپوزیم کے دوسرے دن علماء نے مندوبین کو بتایا ہے کہ حقیقی اسلامی اصولوں پر مبنی فتوے مذہب کی لچک کی تصدیق کرتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ  ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے گذشتہ روز اتوار کو 46ویں  حج سمپوزیم کا افتتاح  کیا۔ تقریب میں مختلف ممالک کے وزراء اور نامور مسلم سکالرز نے شرکت کی۔
تقریب کے شرکاء نے حج کو آسان بنانے میں مملکت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے عصر حاضر کے مسائل پر حج کے اسلامی مقاصد کے حصول میں مذہبی فتویٰ  پر روشنی ڈالی۔
اسلامی فقہی نظام اور عصری آفات کے عنوان سے منعقدہ سیشن کے دوران مقررین نے کہا ہے کہ اسلام پر مبنی فتاویٰ نے مذہبی معاملات کو سہل بنانے اور حج کے بارے میں شعور اجاگر  کیا ہے۔
مصر کے مفتی اعلیٰ شوقی علامہ نے مسلمانوں کے لیے حج کے مناسک کو آسان بنانے کے لیے قانونی فتویٰ کی موافقت میں اسلامی فقہی نظام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں لچک اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ اسلام ہر وقت اور جگہ کے لیے درست ہے۔
شاہی عدالت کے مشیر اور سعودی کونسل آف سینئر سکالرز کے رکن ڈاکٹر سعد بن ناصر الشثری نے کہا کہ اسلامی فقہی نظام ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

عازمین کو دی جانے والی سہولتیں اور نظام میں نمایاں ترقی کی تعریف کی۔ فوٹو عرب نیوز

بین الاقوامی اسلامی فقہ اکیڈمی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر کوتوب سانو نے اسلامی شریعت کی حقیقت پسندانہ نوعیت اور لوگوں کو اسے سمجھنے میں مدد کے لیے نئے مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت کا حوالہ دیا۔
انہوں نے ایسی اکیڈمیوں اور انسٹی ٹیوٹ کی خدمات پر روشنی ڈالی جو شرعی علوم کے ساتھ ساتھ  فتاویٰ کے لیے ماہرین کو اہل بنا رہے ہیں۔
علاوہ ازیں عازمین حجاج کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کی سعودی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
پیر کے دوسرے سیشن میں، 'حجاج کے سفر کی دیکھ بھال' میں ملائیشیا کے مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹر داتوک ادریس احمد نے اپنے ملک کی خدمات فراہم کرنے اور عازمین میں بیداری کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا۔

شرعی علوم کے ساتھ ساتھ  فتاویٰ کے لیے ماہرین کو اہل بنا رہے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

ادریس احمد نے کہا کہ وزارت صحت کے تعاون سے فراہم کی جانے والی خدمات کا مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ ان کے عازمین متعدی بیماریوں سے پاک ہوں۔
انہوں نے سعودی حکومت کی طرف سے عازمین حج کو دی جانے والی سہولتیں ، دیکھ بھال اور توجہ کے ساتھ ساتھ  حج اور عمرہ کے نظام میں نمایاں ترقی کی بھی تعریف کی۔
اس موقع پر نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے سعودی وزارتوں کے ڈیجیٹل اقدامات پر روشنی ڈالی جس میں ایک پورٹل کے ذریعے 20 لاکھ سے زائد ای ویزا جاری کرنے میں اہم  پیش رفت شامل ہے۔
 

شیئر: