Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی ٹکٹ کی ادائیگی قسطوں میں، ناس ایئر کی نئی سہولت

’ایمیزون‘ کے ساتھ منگل کو معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی عرب میں ناس ایئر نے فضائی ٹکٹ کی ادائیگی قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت دی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق اب مسافر ٹکٹ بک کرکے ماہانہ قسطوں پر قیمت ادا کرسکیں گے۔ ناس ایئر نے اس حوالے سے مملکت کی پہلی فضائی کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
ناس ایئر نے آن لائن ادائیگی کے لیے ’ایمیزون‘ کے ساتھ منگل کو معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
 امیزون کمپنی مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں معتبر، آسان اور سستی سروس فراہم کرے گی۔ اس سے مسافروں کو آسانی ہوگی۔
ناس ایئر میں کمرشل سیکٹر کے ایگزیکٹیو چیئرمین اسٹیون مواریہ نے کہاکہ ’صارفین کو ٹکٹ بک کراتے اورخریدتے وقت زیادہ سے زیادہ آپشن اور سہولت فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘۔
’نئی سروس سے ایسے لوگ جو کسی وجہ سے یکمشت ٹکٹ کی قیمت ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوتے وہ بھی اپنی سالانہ چھٹی پسندیدہ مقامات پر گزارسکیں گے‘۔ 

شیئر: